سرکلرریلوے منصوبہ، چیف حسٹس کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائیگا: گورنر سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ طالب علم ہمارا اثاثہ اور مستقبل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے بارے میں چیف جسٹس کے احکامات پر ہر ممکن عملدرآمد کیا جائے گا۔ میئر کی ناراضگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، بلدیہ عظمی کراچی کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور جلد ان کا آغاز کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مکمل منصوبوں کا وزیراعظم پاکستان عمران خان جلد افتتاح کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن