لاہور(نمائندہ سپورٹس) ملتان سلطانز میں شامل انگلش آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ پاکستان سے پرانی یادیں وابستہ ہیں اور میں آزاد کشمیر بھی جاؤنگا۔ وہ پاکستان آتے رہے ہیں اور یہاں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، تقریبا 15 برس کے بعد دوبارہ پاکستان آیا ہوں، اب مجھے لگا کہ یہ ایک مناسب وقت کے میں پاکستان آکر کھیلوں، مشتاق احمد اور اینڈی فلاور نے بھی مجھے پاکستان آنے کیلیے بہت کہا، میں خود بھی اس حوالے سے پوچھتا رہتا تھا۔میری والدہ پاکستان میں پیدا ہوئی ہیں اس لیے یہاں آنا بڑی بات سمجھتا ہوں، میری نانی کی پیدائش بھی پاکستان کی ہی ہے۔ انگلینڈ میں پیدا ہوا لیکن فیملی کیساتھ پاکستان آیا ہوا ہوں، آزاد کشمیر جاؤنگا جہاں والدہ پیدا ہوئی ہیں۔
انگلش کرکٹر معین علی آزاد کشمیر جانے کیلئے بے تاب
Feb 23, 2020