لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ملکی تاریخ میں پہلی بار کبڈی کی ورلڈ چیمپئین بننے والی قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس لاہور میں استقبالیہ، کبڈی کھلاڑیوں کا بگیوں اور ڈھول کی تھاپ پر شاندار تاریخی استقبال، کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے کیش انعامات اور روایتی پگ پہنائی گئیں۔گورنر ہاؤس آ مد پر تمام کھلاڑیوں کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ الحمد اللہ صرف کھیل کے میدان ہی نہیں ہر شعبہ میں پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کر رہا ہے۔کبڈی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ چیمپئن کا اعزاز پاکستان کے نام کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔وفاقی و پنجاب حکومت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔انشا اللہ ہر میدان میں پاکستانی نوجوان ملک کا نام اسی طرح روشن کرتے رہیں گے۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ آ نیوالے ورلڈکپ میں بھی پاکستانی کبڈی ٹیم اسی طرح کامیابی حاصل کرے گی۔کپتان عرفان جٹ اور مانا پہلوان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے کبڈی کے ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی ہ‘پاکستان ی عوام نے اس کامیابی پر ہمیں جو اعتماد اور حوصلہ دیا تمام کھلاڑی مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔