پاکستانی معیشت مستحکم، 4 روپیہ فیصد بڑھے گا، مہنگائی کم نہیں ہو گی: کریڈٹ سوئز

Feb 23, 2020

اسلام آباد ( آئی این پی) کریڈٹ سوئز نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ میں پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا گیا اور روپے کی قدر میں4 فیصد تک اضافے کاامکان ظاہر کیا ہے ۔ رپورٹ میں پاکستان میں مہنگائی میں کمی نہ ہونے کا بھی عندیہ دیاہے۔ہفتہ کو روز عالمی معیشت کو جانچنے والے ادارے کریڈٹ سوئز کی جانب سے پاکستانی معیشت پررپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ کریڈٹ سوئز نے کہا سود میں مزید اضافے کا کوئی امکان نظرنہیں آتا ہے لیکن پاکستان میں روپے کی قدر کم ہونے اور تجارتی خساروں سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ کریڈٹ سوئز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شرح سود میں فوری کمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان مہنگائی میں کمی کا انتظار کر رہا ہے ۔کیونکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان مہنگائی کو دیکھتے ہوئے شرح سود کو کم کرے گا ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے پاکستانی روپیہ کی قدر4 فیصد بڑھی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہے کمی کا مزید خدشہ نہیں ہے جبکہ روپے کی قدر میں4 فیصد اضافے کا امکان ہے ، قلیل مدت میں سٹاک مارکیٹ محدود دائرے میں ٹریڈ ہوگی اور طویل مدت میں سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں اضافے کا امکان موجود ہے ۔

مزیدخبریں