تبتی علاقے میں بھارتی سرگرمیاں علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں: چین

Feb 23, 2020

بیجنگ (اے پی پی) بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ چین اور بھارت کے مشرقی سرحدی علاقے میں نام نہاد "اروناچل پردیش"کے قیام کی سرگرمیوں میں شریک ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ چین اور بھارت کے مشرقی سرحدی علاقے، یعنی چین کے جنوبی تبتی علاقے ، کے بارے میں چینی حکومت کا مؤقف اٹل اور واضح ہے۔چین نے نام نہاد "اروناچل پردیش" کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا ہے۔چین مذکورہ علاقے میں بھارتی سیاستدانوں کی سرگرمیوں کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ یہ اقدام چین کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے جس سے سرحدی علاقوں کے استحکام کو لاحق نقصان سمیت دونوں ممالک کے مابین باہمی سیاسی اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔ یہ اقدام دونوں فریقوں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کی" نفی" ہے۔ چین بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ سرحدی امور کو پیچیدہ بنانے والی کارروائیوں سے گریز کرے اور سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

مزیدخبریں