ملکی سلامتی، آزادی کیلئے ہر قیمت ادا کرنے پر تیار: آرمی چیف

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم بنایا جائے گا تاکہ پاکستان اور علاقے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جائے۔ پاک فوج ملک کی سلامتی، آزادی کو لاحق خطرات سے آگاہ ہیں، وہ ملک کی سلامتی اور آزادی کو تحفظ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لئے کوئی بھی قیمت اداکرنے کے لیے تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد 22 فروری 2017ء کو شروع کیا گیا ۔ آج 22 فروری 2020ء کو اس آپریشن کے تین سال پورے ہوگئے ہیں۔ ردالفساد دہشت گردی کے خلاف شروع کئے گئے ماضی کے آپریشنوں کی کامیابیوں کو مستحکم بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ آپریشن کا مقصد بچے کچھے دہشت گردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرناتھا۔ تاکہ پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ یہ آپریشن دہشت گردی سے سیاحت کے فروغ تک کا سفرہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کے تعاون سے آپریشن ردالفساد کو اپنے مقاصد میں بے مثال کامیابی حاصل ہوئی۔ یہ کامیابی عظیم جانی اور مالی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی۔ ہم اپنے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوںنے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ یہ ہیروز ہمارا فخر ہیں ہم اپنی قوم کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جس نے آپریشن ردالفساد کی غیر متزلزل حمایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...