انڈونیشیا، موسلادھار بارشوں سے طغیانی 8طلباء جاں بحق 10لا پتہ

جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریا میں طغیانی آنے کے باعث 8 بچے ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا کے صوبہ یوگیا کارتا میں دریا میں ڈوبنے سے سکینڈری سکول کے8 طلباء کی موت ہو گئی اور کم از کم 10 دیگر لاپتہ ہو گئے۔نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے میڈیا سربراہ یوسف لطیف نے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیودفتر کے ایک افسر نے بتایا کہ نیگری 1 توری نامی سرکاری سکینڈری سکول کے 257 طلباء سکاؤٹ سرگرمیوں کے تحت ضلع سلیمان میں سیمبور دریا کے کنارے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اچانک ندی کے پانی کی سطح بڑھ گئی اور تیز بہاؤ میں کئی طلباء بہہ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق سکول کیمپنگ ٹریپ پر جانیوالے طلبہ میں سے 23 زخمی جبکہ 10 گمشدہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول ٹریپ پر جانیوالے طلبہ کی عمریں 12سے 15 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان میں سے اکثریت ساتویں اور آٹھویں جماعت میں پڑھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن