خطروں کے کھلاڑی مائیک ہیوز راکٹ حادثے میں ہلاک

Feb 23, 2020 | 15:03

ویب ڈیسک

خطروں کے کھلاڑی مائیک ہیوز( MIKE HUGHES) اپنے شوق کی تسکین کے دوران ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 64سالہ مائیک ہیوز گھریلو ساختہ راکٹ میں بیٹھ کر پہلے بھی متعدد بار فضا میں جانے کا تجربہ کر چکے تھے۔انہیں اس راکٹ کے تجربات کے دوران پہلے بھی حادثات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آخری تجربے میں مائیک ہیوز کا راکٹ فائر ہوتے ہی پیراشوٹ سے محروم ہوگیا جس کے باعث وہ بلندی پر جانے کے بعد سیدھا زمین پر آ گرا۔ راکٹ کے بلندی سے زمین پر گرنا مائیک ہیوز کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔

مزیدخبریں