کوڑے دان کے قریب چھوڑا گیا لاوارث بچہ 6کروڑ ڈالر سے زائد کا مالک

Feb 23, 2021

واشنگٹن (نیٹ نیوز) تازہ اعداد و شمار کے مطابق فریڈی فیگرز کی کمپنی کی مالیت اب چھ کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہے۔فریڈی کا بچپن عام بچوں جیسا نہیں تھا جب وہ پیدا ہوئے تو انہیں امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کوڑے دان کے پاس اکیلا مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا تھا۔بی بی سی کو دیئے ایک انٹرویو میں وہ بتاتے ہیں کہ والد نیتھن کی عمر 74 سال اور والدہ بیٹی مے کی عمر 66 سال تھی جب انہوں نے مجھے گود لیا۔فریڈی کو شروع سے ہی کمپیوٹرز کا شوق تھا لیکن والدین کے پاس پیسے نہیں تھے۔والد نے ایک سیلز مین کو منا لیا کہ وہ انہیں ایک پرانا، خراب کمپیوٹر محض 24 ڈالر میں فروخت کر دیں۔یہی وہ خراب کمپیوٹر ہے جس نے فریڈی کی قسمت بدل دی ۔ فریڈی کہتے ہیں قریب 50 مرتبہ ناکام ہونے کے بعد میں نے کمپیوٹر کو چلا ہی لیا۔ فریڈی سب کو ایک ہی مشورہ دینا چاہتے ہیں کہ حالات کی وجہ سے خود کو محدود نہ ہونے دیں اور دوسرے لوگوں کو بھی مواقع فراہم کریں۔

مزیدخبریں