ڈپٹی کمشنر لاہور کاپٹرول پمپس این او سی کے لیٹ اجراء پر اظہار برہمی 

لاہور(نیوزرپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے محکموں کی طرف سے پٹرول پمپس کو این او سی کے لیٹ اجراء پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپس لگانے کے اجازت نامہ کے عمل کو اگلے 15 دن سے ایک ماہ میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔اور کہا کہ پمپ لگنے یا نہ لگنے کے حوالے سے ایل ڈی اے ایک ہفتہ میں رپورٹ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائل پمپ کی فائل لیکر اب پٹواری آفس نہیں جائے گا بلکہ ڈی سی آفس خود اس کا ریکارڈ منگوائے گا۔ ایل ڈی اے کو نذری نقشہ، گوگل اور خسرہ کے حوالے سے تفصیلات بھی ڈی سی آفس دے گا۔ ڈی سی لاہور نے اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کو تمام معاملات پر جلد حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پمپ لگانے والے افراد کو بزنس کے مناسب مواقع فراہم کرنا ہے۔ قبل ازیں تین سے چار سال این او سی کے اجراء میں لگے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 12 پٹرول پمپس کے کیسز پیش کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 6 کیسوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن