شیخوپورہ: ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ہرنیا کے مریض کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو، ڈاکٹرز کی دوڑیں

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اس وقت شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا جب ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کو پتہ چلا  جس مریض کا آپریشن کیا جا رہا ہے وہ کرونا کا مریض ہے،ڈاکٹروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ اس پر آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کام بند کر دیا اور تمام صورتحال ایم ایس کو بتائی اور خود کو قرنطینہ کرنے کیلئے چھٹی اپلائی کر دی۔ بتایا جا تا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چند روز قبل ہرنیا کے آپریشن کے لئے ایک مریض دانش کو لایا گیا تھا جس کا آپریشن جاری تھا کہ اس دوران آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز نے مریض کی رپورٹ چیک کی تو پتہ چلا کہ کرونا پازیٹو ہے۔ مریض کے والدین آپریشن تھیٹر کے باہر بیٹھ کر انتظار کرتے رہے۔ شہریوں نے محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت اور اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...