ملتان (سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز کے جارح مزاج آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے کورونا سے متاثرہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کے خواہاں ہیں اور کچھ ایسا کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کے مداحوں کو فخر محسوس ہو۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے کھلاڑیوں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں، کمروں تک محدود رہنا اور صرف کرکٹ کے لیے باہر نکلنا، یہ سب بہت مشکل اور تھکا دینے والا عمل ہے۔