بوئنگ 777 طیارے کا انجن فیل ،امریکہ نے تمام طیارے گرائونڈ کر دیئے

Feb 23, 2021

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ نے بوئنگ 777 ایس طیارے کا انجن فیل ہونے کے واقعے کے بعد اس قسم کے تمام طیارے گرائونڈ کر دیئے، جاپان نے بھی بوئنگ 777 ایس کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔بوئنگ کمپنی نے دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کو بوئنگ 777 ایس کے 120 سے زائد طیاروں کو گرائونڈ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ امریکی شہر ڈینور میں بوئنگ 777 ایس طیارے کا انجن فیل ہونے اور اس میں آگ لگنے کے بعد پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا تھا۔طیارے میں 231مسافر اور عملے کے10افراد موجود تھے۔طیارے سے ٹوٹ کر الگ ہونے والے پرزے قریبی رہائشی علاقے سے برآمد ہوئے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے تمام 12 بوئنگ 777 طیارے جنرل الیکٹرک انجن کے حامل ہیں، جو نہایت محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد بھی پی آئی اے کے تمام بوئنگ 777 طیارے آپریشنل ہیں، کوئی طیارہ گراؤنڈ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں