لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہوئے سزا دے دی ہے۔ جج اعجاز احمد بٹر نے حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور لقمان شاہ کے خلاف ساہیوال میں درج مقدمہ نمبر 22/19کی سماعت کرتے ہوئے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے اور جرح کے بعد فیصلہ سنا دیا۔ فاضل عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جماعۃالدعوۃ کے تین رہنماوں کو پانچ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔
4 جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں حافظ عبدالسلام‘ ظفر اقبال‘ لقمان شاہ کو 5,5 سال قید
Feb 23, 2021