تھرپارکر کے عوام نے نااہل حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا‘ اب عزت سے چلے جائیں: بلاول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے باشعور عوام نے ضمنی انتخابات میں نااہل حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا۔ سلیکٹڈ وزیراعظم اب عزت سے مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 221 سے پی پی پی امیدوار کی غیر حتمی نتائج میں کامیابی پر پیغام میں کہا کہ تاش کے پتوں سے بنے محل جیسی سلیکٹڈ حکومت کیلئے حالیہ ضمنی انتخابات پہلا امتحان تھے۔ ضمنی انتخابات میں عمران خان چاروں صوبوں میں فیل ہوا۔ آئندہ بھی شکست اس کا مقدر ہے۔ پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں ایک پیج پر ہیں۔ سینٹ الیکشن میں بھی جیت عوام کی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...