سنی تحریک کے زیراہتمام  مندر کی تعمیرکیخلاف علامتی احتجاجی مظاہرہ 

ملتان (نیوز  رپورٹر)سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام گودڑی چوک پردربارحضرت بہاؤالدین زکریاملتانی رحمتہ اللہ علیہ سے متصل مندر کی تعمیرکے خلاف پْرامن علامتی احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی قیادت  سنی  تحریک پنجاب کے صوبائی سینیئرنائب صدر مرزامحمدارشد القادری,تحریک لبیک ملتان  کے ضلعی امیرعلامہ یونس قادری,جمعیت علماء  پاکستان کے مرکزی رہنماء  علامہ پیرشفیق اللہ البدری,Jupکے  ضلعی صدرعلامہ اسداللہ حیدررضوی,سنی تحریک  علماء  بورڈ کے رہنماء  علامہ غلام یسین رضوی,علامہ سلیمان سعیدی,ملتان کے سٹی صدرعلامہ سعید اخترقادری ,نائب سٹی  ودیگر نے قیادت کی اورمندر کی تعمیرکیخلاف اپنے خیالات کااظہارکیا آخر میں مرزامحمدارشدالقادری نے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی ریاست اپنی توانائیاں بْت خانوں کی تعمیرپر صرف نہ کرے۔دربار حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی پرمسجدکی دیوار سے متصل مندر کی تعمیر مسلمانوں کوگوارہ نہیں-جہاں ہندوؤں کہ آبادی ھے وہاں مندر ہوں یہاں توقریب قریب ایک بھی ہندونہیں بستا یہاں مندر کی تعمیر کاکیامطلب ہے- ہم حکومت,سپریم کورٹ,اورریاستی  استحکام کے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کرتے  ہیں کہ دربار حضرت بہاؤالدین زکریاملتانی رحمہہ اللہ کے قرب میں بْت خانے کی تعمیر کامنصوبہ فی الفور ہمیشہ کے  لئے ختم کرنے کااعلان کیاجائے-اورمطالبہ کرتے  ہیں کہ قدیمی تاریخی جامع مسجد وزیرخان کے تقدس کی دھجیاں اْڑانے والے سیکولر ازم کے پروردہ وزیر فواد چوہدری کوفی الفور برطرف کرکے قرار واقعی سزادی جائے 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...