سینٹ انتخابات،الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں پارلیمانی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 

 اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں پارلیمانی جماعتوں کا سینٹ انتخابات کیلئے مجوزہ  ضابطہ اخلاق پر ایک مشاورتی اجلاس چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ ا جلاس میں الیکشن کمیشن کے معزز ممبران اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔مجوزہ ضابطہ اخلاق پر پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کو ایک مفصل بریفنگ دی گئی۔سیاسی جماعتوں نے مجوزہ ضابطہ اخلا ق پر الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی تجاویز پیش کیں جن پر سیر حاصل بحث بھی ہوئی ۔چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں کے نمائندو ں کی شرکت پران کا شکریہ ادا کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی  تجاویز کو حتمی ضابطہ اخلاق میں ممکنہ حد تک شامل کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے شرکاء کو بتایا کہ الیکشن کمیشن  آئندہ سہہ ماہی  بنیاوں پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا ارادہ رکھتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...