رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں الیکٹریکل، مکینیکل ڈیپارٹمنٹس کے طلباء نے پروجیکٹ بنائے اوران کی نمائش کی گئی، مہمان خصوصی انصاف ویلفئیرونگ کے ضلعی صدررانامحمدجاویدخاں، بورڈآف مینجمنٹ کے صدرچوہدری شوکت حیات تھے، ادارہ کے پرنسپل انجینئرحبیب احمدسیال نے مہمانوں کوخوش آمدیدکہا۔ رانا محمد جاویدخاں نے کہاکہ دورحاضرکے مطابق ادارے کے طلباء نے خوبصورتی کامظاہرہ کیا۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، پروگرام کے آرگنائزرپروفیسرساجدمحمودخان ڈائریکٹرفزیکل ایجوکیشن نے کہاکہ زونل منیجرانجینئرقاضی محمداسدخان نے موجودہ حالات میں ہنگامی بنیادوں پراداروںکی بہتری اورتخلیقی تعمیرکوبہترسے بہتربنانے رہے ہیں سائوتھ زون کے تمام ٹیکنیکل ایجوکیشن بھرپورتوجہ دے رہے ہیں۔ ٹیوٹا پنجاب کے چیئر پرسن علی سلمان صدیق نے وژن 2023ء دیاہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کوہنرمندبناکرروزگارفراہم کیاجائے گا