قریبی عزیزوں سے جان کا  خطرہ ہے:عبد  الغفور بگٹی

Feb 23, 2021

باندھی(نامہ نگار ) گائوں کنڈیاری کے رہائشی عبدالغنی بگٹی نے عوامی پریس کلب باندھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے سسر اورمیرے چاچا  کچھ دن قبل زبردستی میری بیوی اور بیٹے کو تشدد کرکے لے گئے ہیں اور اب مجھے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مجھے خطرہ ہے کہ یہ لوگ مجھے اور میری بیوی اور بیٹے کو قتل کر دینگے اگرمجھے اور میری بیوی بیٹے کو کچھ بھی ہوا تو یہ تینوں افراد ذمہ دار ہونگے میری بگٹی قبیلے کے معززین شہر کے معززین اور ایس ایچ او باندھی ،ڈی ایس پی دوڑ ،ایس ایس پی شہید بینظیر آبادسے اپیل ہے کہ میری بیوی اور بیٹے کو بازیاب کراکے  واپس  میرے حوالے کیے جائیں اور پولیس میرے سسر اور ظالم چاچوں  کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں