اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کیلئے واٹس ایپ سے متعلق بڑی خوشخبری

 پیغام رسانی کی معروف ایپلیکشن واٹس ایپ کے صارفین اب ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاوٗنٹس استعمال کرسکیں گے۔

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کے صارفین کےلیے بڑی خوشخبری آگئی، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اب صارفین اسمارٹ فون میں ایک ساتھ دو واٹس اپ اکاوٗنٹ استعمال کرسکیں گے لیکن اس کےلیے موبائل کا ڈوئل سم ہونا ضروری ہے۔

یہ سہولت موبائل فونز میں ڈوئل سم سسٹم کو دیکھتے ہوئے متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ ڈوئل سم سپورٹ سے صارف ایک فون میں 2 مختلف نمبر استعمال کرسکتے ہیں مگر واٹس ایپ اکاؤنٹ صرف ایک نمبر پر ہی کام کرتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سام سنگ فونز میں یہ فیچر ڈوئل میسنجر کے نام سے ہے، شیاؤمی میں ڈوئل ایپ، رئیل می میں کلون ایپس، ون پلس میں پیرالل ایپس، اوپو میں کلون ایپس، ویوو میں ایپ کلون جبکہ ہواوے میں ایپ ٹوئن کے نام سے موجود ہے۔

ان فیچرز کی مدد سے کسی بھی سپورٹڈ ایپس کی ڈپلیکیٹ ایپ بنایا جاسکتا ہے جس مدد سے ایک ہی فون میں دو مختلف اکاوٗنٹس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کسی بھی فون کی سیٹنگز میں جاکر ایڈوانسڈ فیچرز پر کلک کریں اور نیچے کی جانب سے ڈوئل میسنجر کے آپشن کر کلک کریں گے تو ایک فہرست سامنے آئے گی جو ڈوئل میسنجر سے مطابقت رکھتی ہوں گی، اس میں سے واٹس ایپ پر کلک کرکے ٹرن آن کریں اور پھر انسٹال کے آپشن پر کلک کریں۔

ای پیپر دی نیشن