امریکہ میں جوتا نگلنے والے مگرمچھ کی کامیاب سرجری

امریکی ریاست فلوریڈا کے زولوجیکل پارک میں ایک مگر مچھ اس وقت مشکل میں پڑگیا جب اوپر سے گزرنے والے ایک زپ لائنر کے پاﺅں کا جوتا مچھ کے منہ میں جا گرا۔میڈیارپورٹس کے مطابق زپ لائنر کا جوتا مگر مچھ کے معدے میں پھنس گیا جس سے وہ سخت تکلیف میں مبتلا ہوگیا۔ مگرمچھ کی تکلیف دیکھ کر ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کر کے جوتا نکالنے کا فیصلہ کیا۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا کالج آف ویٹرنری میڈیسن کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ 11 فٹ طویل مگر مچھ کو 5 فروری کو لایا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ ابتدا میں مگر مچھ نے جوتے کو اگل دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد وہ اسے دوبارہ کھا گیا جس کے بعد جوتا مگرمچھ کے معدے میں پھنس گیا۔ڈاکٹرز نے مگر مچھ کو قے کروانے کی کوشش بھی کی لیکن جوتا باہر نہ نکل سکا جس کے بعد اس کی سرجری کرنی پڑی،سرجری کے بعد مگر مچھ ایک رات ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا، اس کے اگلے دن اسے واپس اس کے انکلوژر میں منتقل کردیا گیا جہاں پارک کا عملہ اس کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن