ترجمان محکمہ اوقاف نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت اور وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کے تجویز کردہ 17نکاتی اصلا حتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی اور بے مثال ترقی نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔اصلا حتی پروگرام کی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ اوقاف کے ہر سیکشن کو مزید فعال بنادیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کے گرین اینڈ کلین ویژن کے تحت 175ایکٹر وقف اراضی کی شجر کاری کیلئے نشاندہی کی گئی ہے۔جس پر محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجر کاری کی جارہی ہے۔
آج جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کے تعاون سے گرین ٹاؤن لاہورمیں موجود وقف اراضی پرپودوں کی نرسری کیلئے ایم او یو بھی دستخط کیا ہے۔پٹہ دار کو اوقاف آرگنائزیشن کی اراضیات پر بھی 10 ہزار درخت فی ایکٹر لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح ڈیرہ غاری خان سرکل میں 32 ایکڑ وقف اراضی کی جدیدٹیکنالوجی سے حد براری کا عمل جاری ہے۔ اُنہوں نے کہا محکمہ اوقاف کی زمین پر عرصہ دراز سے قابض ناجائز قابضین سے2510ایکڑ 7کنال 4مرلہ رقبہ واگذار کروایا جاچکا ہے جس کی مالیت 5211ملین روپے ہے۔ترجمان نے کہا کہ مستقبل کے منصوبہ جات کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں مزارات ومساجد پر اے ٹی ایم مشین کی طرز پر الیکٹرونک کیش ڈیپازٹ مشینیں (CDM) نصب کی جارہی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بہترمنافع حاصل کرنے کے لیے حکومت پنجاب کے ادارہ پنجاب پنشن فنڈ کی معاونت سے پنشن فنڈ پالیسی کا اجراء کیا جارہا ہے۔محکمہ کی پراپرٹیز کے لیے ایک بزنس ماڈل مرتب کیا گیاہے جس کے ذریعے کمرشل اراضیات کا نیلام عام کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہپنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی پراپرٹیز کی جیومیپنگ کی جا رہی ہے جس سے ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کر کے شفاف نیلام عام ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ مزارات پر زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مختلف کمپلیکس،شاپنگ پلازہ،ہسپتال پلازہ،پارکنگ پلازہ وغیرہ تعمیر کیے جائیں گے اورناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی زرعی اراضی کو ڈیری فارمنگ،فش فارمنگ اور لائیو سٹاک فارمنگ کے لیے نیلام عام کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کو ازسرنوفعال بنایا جارہا ہے۔ دربار حضرت داتاگنج بخشؒ لاہور اور دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ پاکپتن کی توسیع کی جائے گی۔بڑے مزارات پر مسافرخانوں کی تعمیراوروضو کے پانی کودوبارہ استعمال کرنے کے لیے زیر زمین وضو کے استعمال شدہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیرکئے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں وضو کاستعمال شدہ پانی کے لئے پہلا واٹر سٹوریج ٹینک داتا دربار ہسپتال کے احاطہ میں قائم کیا جا رہا ہے۔
محکمہ اوقاف نے قابضین سے 5211ملین روپے مالیت کی 2510 ایکڑ 7کنال 4مرلہ اوقاف اراضی واگذار
Feb 23, 2021 | 22:06