اسلام آباد‘ کراچی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایسے لگ رہا ہے جیسے کراچی میں کوئی قانون نہیں رہا‘ مراد علی شاہ کہیں تو رینجرز کراچی کے تھانوں میں بھی دینے کو تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کراچی میں موجود ہے۔ ضرورت ہوئی تو مدد لیں گے۔ وفاقی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا۔ بلاول بھٹو مسائل لے کر 27 فروری کو عوام کے پاس جا رہے ہیں۔ اس نااہل حکومت سے چھٹکارا حاصل کیا جائے گا۔ شیخ رشید کے ٹی وی پر باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔
کراچی تھانوں میں رینجرز لگانے کو تیار‘ شیخ رشید: ضرورت ہوئی تو کہیں گے‘ مراد شاہ
Feb 23, 2022