اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے روس کے ساتھ صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے روس کے ساتھ صنعتی شعبے میں فریم ورک معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ سے سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں صنعتی شعبے میں معاہدے پر دستخط کی تجویز ہے۔ معاہدے سے پاکستان اور روس کے درمیان صنعتی شعبے میں تعاون بڑھے گا۔ فریم ورک معاہدے کا مسودہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔