پی ڈی ایم قیادت کا پی پی لانگ مارچ سے اسلام آباد میں خطاب متوقع  


اسلام آباد (عترت جعفری) پیپلز پارٹی کا  لانگ  مارچ کے کراچی سے آغاز میں اب چار روز باقی رہ گئے ہیں اور اسے پی ڈی ایم کی حمایت بھی مل گئی۔ لانگ مارچ کی تیاری مکمل کر لی گئی۔  بلاول بھٹو زرداری جو اس وقت لاہور میں موجود ہیں ایک دو روز میں کراچی پہنچیں گے اور انتظامات کا حتمی جائزہ لیں گے۔ اسلام آباد کی حتمی جلسہ کے لئے حساس مقام بھی چن لیا گیا ہے اور یہ اصولی فیصلہ پہلے سے موجود ہے کہ دھرنا نہیں دیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کی فول پروٖف سکیورٹی کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔ بلٹ پروف ٹرک کے ساتھ ساتھ بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کی جائیں۔ دو طرح کی سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ پہلی سطح  میں سکیورٹی گارڈز ہوں گے اور کیمروں سے بھی نظر رکھی جائے گی۔ زرداری جو کچھ روز سے اسلام آباد میں مقیم تھے گذشتہ روز جے یو آئی کے امیر سے ملے تھے۔ ملاقات ون آن ون تھی، جبکہ منگل کو اپنی لاہور روانگی سے پہلے انہوںنے پی پی پی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے بھی ون آن ون ملاقات کی جس میں اسلام آباد میں  پاور شو کے انتظام پر بات چیت کی گئی۔ پی پی پی ابھی تک جلسہ کے مقام کو حفیہ رکھ رہی ہے اور اس کی ترجیح حساس مقام پر جلسہ کرنے کی ہے۔ جس کے لئے مناسب وقت پر اسلام آباد انتظامیہ کو آگاہ کر دیا جائے گا، جبکہ متبادل مقام کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ پی پی پی کا دعوی ہے کہ سندھ کے بعد پنجاب میں ان کی طاقت کمزور نہیں پڑے گی۔ بھاری تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے  قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی بنیاد پر کام کیا گیا ہے۔ ہر حلقے میں ٹکٹ ہولڈرز، سابق یا موجودہ ایم این اے، ایم پی اے یا سابق پارٹی امیدوار ضلع اور شہر کی پارٹی قیادت سے شرکاء کے تخیمنہ جات لئے گئے ہیں۔ پی پی پی کا دعوی ہے کہ ہر شہر کا پاور شو بھرپور ہو گا۔ان کا کہنا تھا یہ پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کا خیرمقدم  کرنے کے فیصلہ کے بعد اب  کسی کو شبہ نہیں رہنا چا ہئے۔ پی پی ڈی ایم کی قیادت اسلام آباد  لانگ مارچ کے جلسہ سے بھی خطاب کر سکتی ہے جس کی تجویز دی گئی ہے ،پی پی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی سے جو لوگ  ساتھ روانہ ہوں گے ضروری نہیں کہ وہ اسلام آباد تک ساتھ آئیں، اس لئے قیام کے ہر مقام سے نیا قافلہ چلے گا۔ اسلام آباد کے حتمی پاور شو  میں شرکاء کے لئے انحصار آزاد کشمیر، کے پی سے آنے والے قافلوں پر ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...