پیکا ترمیمی آرڈیننس میں مشکلات آ سکتی‘ کل پالیسی بیان دوں گا: اٹارنی جنرل 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے ملاقات کی۔ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق قانونی پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس موجودہ شکل میں نفاذ نہیں ہوگا۔ حکومت کا آزادی اظہار پر قدغن کا کوئی ارادہ نہیں، پیکا ترمیمی آرڈینس موجودہ شکل میں ڈریکیونین قانون ہو گا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ جمعرات کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے عدالت میں پالیسی بیان دونگا۔ آرٹیکل 19 کے تحت قانونی تحفظات فراہم ہونے تک پیکا ترمیمی آرڈیننس نافذ نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...