اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ملکی سیاسی صورتحال‘ بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ عوامی رابطہ مہم آگے بڑھانے پر مختلف تجاویز پر غور ہوگا۔ وزیراعظم کے مختلف شہروں میں جلسوں سے متعلق مشاورت ہو گی۔ لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔