جازان‘ اسلام آباد (آئی این پی + بی بی سی + خصوصی نامہ نگار) یمن کی فوج اور رضا کار فورسز نے گزشتہ رات جنوبی سعودی عرب کے جازان ہوائی اڈے پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا ہے۔ 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستان نے مذمت کی ہے۔ تاہم سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل نے دعویٰ کیا کہ اس ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان میں کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس طرح کے حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا بھی اعادہ کرتا ہے۔
حوثیوں کا سعودی ائرپورٹ پر ڈرون حملہ‘ 12 زخمی: پاکستان کی مذمت
Feb 23, 2022