کراچی (نیوز رپورٹر) دْعا منگی کیس، مفرور ملزم کا NIC بلاک، نام ECL میں ڈال دیا گیا دْعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار سے متعلق تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا تے ہوئے بتایا کہ ملزم کا قومی شناختی کارڈ عدالتی حکم پر بلاک اور نام ای سی ایل میں شامل کیا جاچکا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت سے دْعا منگی اور بسمہ اغواء کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، تفتیشی افسر نے ملزم کے فرار ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کا قومی شناختی کارڈ عدالتی حکم پر بلاک کیا جاچکا ہے، جبکہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم زوہیب قریشی 27 جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کی کسٹڈی سے فرار ہوا، ملزم کے فرار کے بعد مقدمات جیل کورٹ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زوہیب قریشی کیخلاف دعا منگی، بسمہ اغواء کیس سمیت 5 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔
دعا منگی کیس،مفرو ملزم کاNICبلاک ،نامELCمیں ڈال دیاگیا
Feb 23, 2022