کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ میں پیر سے تمام تعلیمی ادارے روزانہ100 فیصدحاضری کے ساتھ کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کی زیرصدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موسمِ گرما کی تعطیلات، امتحانات اور داخلوں کے شیڈول طے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 2 مئی جب کہ نویں اور دسویں بورڈ کے امتحانات17 مئی سے ہوں گے۔ ان کے نتائج کا اعلان17 جولائی کوکیاجائیگا۔ امتحانی پیپرزمیں40 فیصد ایم سی کیوز اور60 فیصد تفصیلی سوالات ہوں گے۔ تعلیمی اداروں میں گرما کی چھٹیاں یکم جون سے31جولائی تک ہوں گی اسی دوراں یکم سے31جولائی تک ہائیراسکولزمیں داخلے ہوں گے جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔ فرسٹ ایئر اور سیکنڈایئر کے امتحانات 15 جون سے ہوں گے جب کہ موسم سرماکی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔