ملتان( خصوصی رپورٹر) ملتان ڈویژن میں قومی صحت کارڈ کا اجراء کے ساتھ جنوبی پنجاب کے64 لاکھ80 ہزار خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے جنوبی پنجاب میں صحت کارڈ کے اجراء کو حکومت کا انقلابی اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملتان ڈویژن کی عوام کو صحت کارڈ کے اجراء سے پورے جنوبی پنحاب کے 11 اضلاع کی عوام کو ہیلتھ کوریج کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اب صحت کارڈ کے ذریعے ہر خاندان منتخب شدہ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں سے اپنا علاج مفت کرا سکے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن کے25 لاکھ20 ہزار خاندان صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہونگے جبکہ بہاولپور ڈویژن کے 22لاکھ90ہزار اور ڈی جی خان ڈویژن کے 16لاکھ70ہزار خاندانوں صحت کارڈ کی سہولت سے پہلے ہی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کہا کہ تمام شہریوں کے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کا درجہ مل گیا ہے اور ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکے گا۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ملتان ڈویژن میں صحت کارڈ کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
صحت کارڈ کا اجزاء ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے64لاکھ80ہزار خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت
Feb 23, 2022