نظام مصطفی کے نفاذ سے ملک فلاحی مملکت بن سکتا ہے: ابوالخیر محمدزبیر 

لاہور( خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان لاہور کے صدر مفتی علامہ نعیم جاویدنوری کی صدارت میں چوبرجی میں مشاورتی اجلاس ہوا۔مشاورتی اجلاس میں جے یو پی وسطی پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،صاحبز ادہ پیر بشیر احمد یوسفی اور دیگر نے  شرکت کی۔اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے جے یو پی نورانی کے مرکزی صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا ہے کہ نظام مصطفی کا نفاذ ہی ملک کو حقیقی فلاحی مملکت بنا سکتا ہے۔عمران حکومت نے عوام کو ریاست مدینہ کے سبز باغ دکھائے جبکہ ملک عملًا شمالی کوریا بن چکا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن