لاہور(وقائع نگار)فیکٹری ایریا سے ضیا اللہ نامی شہری کی کارچوری ہوئی تھی۔ جسکا مقدمہ نمبر 1060/22 تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا تھا۔ چوری کی کار نشتر کالونی میں پارک ملی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے کار کی نگرانی شروع کردی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک چور شدید زخمی ہو گیاجسے ساتھی چور زخمی حالت میں موٹر سائیکل پر بیٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے چوری شدہ کار کو قبضہ میں لے لیا اور مفرور چوروں کی تلاش شروع کر دی۔