پشاور زلمی کے شرفین ردرفورڈ پاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر مایوس


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹر شرفین ردرفورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا اہم مرحلہ چھوڑ کر جانے پر مایوسی ہورہی ہے۔پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے ہی میری ترجیح رہی ہے کیونکہ پی ایس ایل نے مجھے دنیا بھر میں متعارف کروایا ہے۔ ہر باپ کی طرح میں بھی اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے مجبور تھا کیونکہ وہ میرے لیے سب کچھ ہے۔ پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی اور پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پھر ملیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...