لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ڈیلین وائٹ نے آخری تاریخ سے چند گھنٹے قبل ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ چیمپئن ٹائسن فیوری سے لڑنے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یہ لڑائی 23 اپریل کو متوقع طور پر ویمبلے سٹیڈیم میں ہوگی۔33 سالہ وائیٹ کے پاس دستخط کرنے کیلئے منگل کو تک کا وقت تھا لیکن اس نے ہفتے کے آخر اور پیر کو معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت میں گزارا۔فیوری نے کہ کاہ ڈیلین وائیٹ نے 8 ملین ڈالر میں اپنے معاہدے پر دستخط کیے۔وہ ایک بالکل بیوقوف ہے۔ زندگی میں سب سے بڑی تنخواہ کیلئے دستخط کیے ہیں۔