؎لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ سیریز میں قومی ٹیسٹ سکواڈ کے 5 ریزور کھلاڑی بائیو سکیور ببل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ریزور کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کریں گے جبکہ بابراعظم کل 24 فروری کو اسلام آباد میں بائیو سکیور ببل کو جوائن کریں گے۔کراچی میں جاری ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کا پہلے مرحلے کا کیمپ 23 فروری کو ختم ہوگا۔پی ایس ایل پلے آف کھیلنے والے کھلاڑی 28 فروری کو ببل ٹو ببل اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔ریزور کھلاڑیوں میں کامران غلام، سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس اور یاسر شاہ شامل ہیں۔