لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد نواز کے متبادل کھلاڑی کا اعلان ایک دو روز تک متوقع ہے۔ محمد نواز کے پاوں میں فریکچر ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ فاسٹ بائولر حسن علی کی فٹنس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ پریشان ہے، ریزروز میں شامل فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
پائوں میں فریکچر‘محمد نواز آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر
Feb 23, 2022