پاکستانی ٹیم کے آسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد چل بسے

Feb 23, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد چل بسے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شان ٹیٹ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال کے باعث ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر سے ہو گی، ٹیٹ کی پاکستان آمد کی نئی تاریخ اگلے چند روز میں کنفرم کی جائیگی۔

مزیدخبریں