کرتارپور راہداری کھولنا عمران خان کا اہم اقدام ہے :خالد محمود

Feb 23, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود نے کرتارپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکھ کمیونٹی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا بغور جائزہ لیا اور اظہار خیال کرتے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام دیگر تمام مذاہب کو آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے اور اپنی عبادات کرنے کا درس دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ اپنی عبادات احسن طریقے سے اور آزادانہ ماحول میں سرانجام دے رہے ہیں کرتارپور راہداری کھولنا وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بہت بڑا اقدام ہے جس سے سکھ کمیونٹی کو اپنی عبادات میں آسانی اور بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے مہمانوں کو بہترین ماحول مہیا کرنا ہے ۔

مزیدخبریں