مہنگائی سے چھٹکارہ صرف ن لیگ ہی دلاسکتی ہے: عارف خان سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں جاری بحرانوں سے نجات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی بجائے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھا کر غریب شہریوں کو زندہ درگور کررہی ہے، مہنگائی اور بحرانوں سے چھٹکارہ صرف ن لیگ ہی دلاسکتی ہے جس نے اپنے ہر دور اقتدار میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔

ای پیپر دی نیشن