گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے عوام ہر روز سلیکٹڈ وزیر اعظم پر عدم اعتماد کر رہے ہیں ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے خوف سے جعلی وزیر اعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہیںعوام کو نہ گھبرانے کی تلقین کرنے والے خود سخت گھبراہٹ اور بو کھلاہٹ کا شکار ہیںمو جودہ حکمرانوں کامزید ایک دن بھی حکومت میں رہنا ملک وقوم پربھاری ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رہنما عبدالستار مغل کی جانب سے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پٹرول ، بجلی ، گیس کی قیمتیں مسلسل بڑھانے سے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی عوام پر مسلط کر دی گئی ہے اور مہنگائی کا طوفان ہے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا عوام کی خواہش ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اب گھر جا نا چاہیے تا کہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں اس موقع پر محمد عمر مغل، چیئرمین خطیب الرحمن مغل، وائس چیئرمین رانا ندیم احمد، خرم رئوف مغل و دیگر بھی موجود تھے۔