گکھڑمنڈی(نامہ نگار) ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے عوام لانگ مارچ میں شامل ہوکر اسلام آباد پہنچیں ،27 فروری کو کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے گکھڑ منڈی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پیپلزپارٹی علماء مشائخ ونگ ضلع گوجرانوالہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں عوام کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے علماء مشائخ عوامی رابطہ مہم شروع کریں علماء مشائخ ونگ ضلع گوجرانوالہ کے کے صدر علامہ سید عرفان علی شاہ بخاری اور سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات علامہ اکبر نقشبندی نے کہا کہ لانگ مارچ کا گکھڑ منڈی پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جاے گا۔
کراچی سے شروع ہونیوالا لانگ مارچ تاریخی اہمیت کا ہو گا:چوہدری ارشاد اللہ
Feb 23, 2022