ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے:شیخ شاہد فیاض

Feb 23, 2022

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن )پی پی 62 کے صدرشیخ شاہد فیاض نے کہا ہے ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے،ہمارے دروازے حلقہ کے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،حلقے کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا میرے والد شیخ فیاض احمد( مرحوم) سیاسی و سماجی شخصیت تھے وہ مسلم لیگ (ن )کے دیرینہ جانثار اور مخلوق خدا سے الفت کرنے والے اور ملنسار انسان تھے۔

مزیدخبریں