یکساں نصاب تعلیم سمیت علمی معاملات کا تعلق علمی اوردینی حلقوں سے ہے: مرید حسین نقوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سمیت علمی معاملات کا تعلق علمی اوردینی حلقوں سے ہے۔ہرمسلک کے ذمہ دار علمائ،دینی جماعتیں اپنے مسلک کی نمائندگی کرتی ہیںجبکہ ہزاروں بے گناہوں کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد عناصر کو کوئی بھی مسلک قبول نہیں کرتا۔اہل سنت علماء  اور جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ امن دشمن تکفیری عناصر کو اپنی ترجمانی کی اجازت نہ دیں۔ ہمیشہ کی طرح اپنے موقف کو احسن انداز میں پیش کرتے رہیں۔ امن وامان کے ذمہ دار ریاستی ادارے بھی کالعدم دہشت گرد عناصر کی شرانگیزی کا نوٹس لیں۔علامہ مرید نقوی نے کہاشیعہ اور اہل سنت کے مابین صدیوں پرانے فقہی و عقیدتی مسائل پر فریقین کے ذمہ دار علماء  و دانشورہمیشہ آداب و تہذیب کے دائرے میں گفت و شنید، علمی مکالمہ و مناظرہ کرتے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن