کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمدخالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام پر قہر بن کر برس رہی ہے ۔ ہر روز کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کا بڑھنا عوام کیلئے خودکشیاں کرنے کے مترادف ہے ۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی کمانے سے قاصر ہو چکی ہے ۔ ہر دوسرا گھر فاقہ کشی کا شکار ہو چکا ہے ۔ اب عوام نااہل حکومت کا بوجھ زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکتی ۔
تحریک انصاف کی حکومت عوام پر قہر بن کر برس رہی ہے : خالد جوئیہ
Feb 23, 2022