عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے پر اربوں روپے صرف کئے جارہے ہیں:نوید اختر

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ جدوجہد کر رہی ہے ملک میں میرٹ،شفافیت اورترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دینا حکومتی عوام دوستی کا کھلا ثبوت ہے پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود انہیں تعلیم، صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر اربوں روپے صرف کئے جارہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...