فیروزوالہ (نامہ نگار) اساتذہ کی گروپ بندی اور بدانتظامی نے شہر کے قدیم ترین تعلیمی ادارے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا۔غریب اور متوسط طبقے کی بچیاں سستی اور معیاری تعلیمی سہولیات سے محروم ہو کر تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔سی ای او ایجوکشن شیخوپورہ میاں شفقت حبیب نے والدین اورطالبات کی ٹیلی فون کالز پر فوری ایکشن لیتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائری سیکنڈری سکول کا دورہ کرکے اساتذہ اور کلرکوں کی غیر حاضری، تعلیمی ماحول کی ابتری، صفائی کے ناقص انتظامات، فنڈز میں ہیرا پھیری سمیت دیگر خرابیوں کا جائزہ لے کر دو کلرکوں کو معطل جبکہ6استانیوں کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔ والدین کی طرف سے اہم تعلیمی ادارے کا ماحول خراب کرنے والی اساتذہ اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔ شہر میں طالبات کی واحد اور قدیم ترین درسگاہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی طالبات اور والدین نے ٹیلی فون کالز اور خط کے ذریعے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے سکول کا اچانک دورہ کرنے کی اپیل کی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ میاں شفقت حبیب نے انچارج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) میڈم شاہدہ سہیل کے ہمراہ سکول کا اچانک دورہ کیا تو تین اساتذہ غیر حاضر جبکہ تین تاخیر سے خفیہ دروازے کے ذریعے سکول پہنچیں۔ ایک کلرک حاضر تھا جس نے دوسرے کلرک کی جعلی حاضری لگا رکھی تھی۔
فیروزوالہ، اساتذہ کی گروپ بندی، بدانتظامی سے نظام تعلیم متاثر
Feb 23, 2022