لاہور( لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک ا نصا ف کی سنیئر مرکزی رہنما ثا نیہ کامران نے کہا ہے کہ حکومت کیخلا ف عدم اعتماد کا شورکرنے والی پی ڈی ایم فا ئنل تک پہنچنے سے پہلے ہی آئوٹ ہو جائیگی،پی ڈی ایم کواپنے ہی کھلاڑیو ں پراعتماد نہیں یہ حکومت کیخلا ف کیا عدم اعتماد لا ئیں گے ۔وزیر اعظم عمران خان کی صلاحیتوں کااعتراف اور موقف کا احترام پوری دنیا کررہی ہے،سرکاری خزانہ حکمرانو ں کا نہیں بلکہ عوام کی ملکیت ہے اور موجودہ حکومت قومی خزانے کی ایک ایک پائی دیانتداری سے عوام پر خرچ کررہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے، اب جب ان پر پکر مضبوط ہورہی ہے تو ان کی چیخیں بلندہونا شروع ہوگئی ہیں مگر حکومت بے رحم احتساب کا عمل جاری رکھے گی۔