راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پیپلزپارٹی خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کا اجلاس بسلسلہ لانگ مارچ جنرل سیکرٹری خواتین ونگ ضلع راولپنڈی سعدیہ عباسی کی رہائش گاہ پر خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کی صدر حفضہ بخاری ایڈوکیٹ کے زیر صدارت منعقد ہواجس میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک اور پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان نے شرکت کی اور انھوںنے عہدیداروںکو مبارک باد اور پھولوں کی مالا پیش کی گئی اور خواتین میں پارٹی پرچم اور دوپٹے تقسیم کیے گئے. اجلاس میں 27فروری لانگ مارچ کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی، حفضہ بخاری ایڈوکیٹ، نرگس فیض ملک اور سفینہ شاہین نے کہا کہ پیپلزپارٹی تاریخ کا ایک بہت بڑا پروگرام کرنے جارہی ہے جس سے نااہل حکمرانوں کے اقتدار کے دیواریں لڑکھڑانے لگی ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو ظالم حکومت سے عوام کو چھٹکارہ دلوائیں گے۔