ملتان ( نمائندہ نوائے وقت ) سابق چیئرمین ضلع کونسل سینئر رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا ہے کہ کرپشن و لوٹ مار سے بچاؤ کے لئے اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے جیل کی ہوا ضرور کھائیں گے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے ڈاکٹر حمیدہ خانم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے جتنے مرضی وہ لانگ مارچ کرلیں حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی چند سو کے سڑکوں پر آنے سے حکومت جانے والی ہے ۔